کھٹمنڈو، 02 اگست (یو این آئی) نیپال کی 596 رکنی پارلیمنٹ میں بدھ کو وزیر اعظم کے عہدے کا الیکشن کرایا جائے گا جس میں 348 ارکان کی حمایت سے نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز سینٹر) کے صدرپشپ کمل دہل پرچنڈ کا بطور وزیر اعظم منتخب ہونا یقینی ہے
کیونکہ انتخابی میدان میں وہ تنہا امیدوار ہیں۔
وزیر اعظم کے عہدے پر جیت کے لئے 298 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہوگی جبکہ مسٹر پرچنڈ کو 348 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
ان میں ماؤنواز سینٹر کے 82، نیپال کانگریس کے 207 اور دیگر جماعتوں کے 39 ارکان کی حمایت شامل ہے۔